• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: دوران تربیتی پرواز ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک، ایک زخمی

برطانیہ میں تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ انگلینڈ کے جزیرے Isle of Wight میں دوران پرواز ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

انگلینڈ کی سرمونیئل کاؤنٹی ہیمشائر کی پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر اس حادثے میں تین افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن برانچ کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ پیر کی صبح پیش آنے والے اس حادثے میں ہیلی کاپٹر ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید