• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیڈمنٹن کھلاڑی ثروت فاطمہ کوئٹہ پہنچ گئی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ ایشین ریجنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی ثروت فاطمہ کوئٹہ پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر سیکرٹری کھیل دْرا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی نے استقبال کرتے پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستہ پیش کیا چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے صوبے اور ملک کا فخر ہیں، ایک بار پھر انٹرنیشنل سطح پر میڈل جیت کر ملک و صوبے کا نام روشن کیا ہے ہماری آگے بھی سپورٹ آپ کیساتھ ہیں انہوں نے ثروت فاطمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محیب الرحمن، بلوچستان والی بال ایسوسی ایشن کے صدر بلال اشرف، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری شرافت بٹ بھی موجود تھے، ثروت فاطمہ کے اہل خانہ، والدین اور بہن بھائی نے بھی ان کا استقبال کیا۔
کوئٹہ سے مزید