• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہر منی ایپلس کے اسکول میں فائرنگ، 3 ہلاک، 20 زخمی

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی شہر منی ایپلس کے ایک چرچ میں قائم اسکول میں فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 3افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ منی ایپلس کے جنوبی علاقے میں ایک کیتھولک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شوٹر بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔فائرنگ کا وقعہ اس وقت پیش آیا، جب اینونساییشن کیتھولک اسکول میں تعلیمی سال کے آغاز کے صرف دو دن گزرے تھے، یہ ایک نجی پرائمری اسکول ہے جس میں تقریباً 395 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید