• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا عالمی نیزہ بازی ٹورنامنٹ فرانس نے جیت لیا

پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پہلا ورلڈ نیزہ بازی ٹورنامنٹ فرانس کی ٹیم نے جیت لیا۔‎نیزہ بازی ایسوسی ایشن فرانس کے بانی چوہدری اشرف عارف سرمد مرالہ کی قیادت میں ٹیم نے سنگل اور سیکشن دونوں مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے تاریخ رقم کرلی۔نیزہ بازی کے شوقین افراد کا کہنا ہے ہمارے لیے یہ نہایت فخر کا لمحہ ہے کہ چوہدری اشرف عارف مرالہ، جو نیزہ بازی ایسوسی ایشن فرانس کےبانی ہیں اور حقیقی معنوں میں فخرِ مرالہ ہیںان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی صرف ایک جیت نہیں بلکہ اتحاد، محنت، لگن اور ٹیم ورک کی شاندار مثال ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے اس کاسہرہ چوہدری اشرف عارف سرمد اور ان کی ٹیم کے سر ہے۔انہوں نے کہا کہ، اس تاریخی کامیابی پر ہم چوہدری اشرف عارف مرالہ سمیت پوری ٹیم جس میں چوہدری ظہیر مرالہ، چوہدری مدثر مرالہ، چوہدری ظاہرہی مرالہ اور چوہدری مصطفیٰ جہلم شامل ہیں ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید