• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا بھاری زر مبادلہ ملک سے باہر جانے سے روکنے کیلئے رضاکارانہ پنشن کنٹری بیوشن اسکیم

کراچی (اسد ابن حسن) سعودی عرب نے بالخصوص ملک میں موجود بڑی تعداد میں غیر ملکی تاریکین وطن اور سعودی شہریوں کے لیے بھی رضاکارانہ پنشن کنٹری بیوشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کو آئی ایم ایف نے بھی سراہا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری انگریزی اخبار سعودی گزٹ نے سرکاری حکام کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ ملک میں غیر ملکی اور مقامی لوگوں کو گھریلو اخراجات میں بچت کرنے اور جمع کرنے کی ترغیب دے کر اور رقوم کو ماہانہ بنیادوں پر اپنی پنشن اسکیم میں جمع کرانے کو کہا جائے گا تاکہ نوکری سے فارغ ہونے کے بعد اور اپنے ملک جانے سے پہلے ان کے پاس معقول رقم ہو۔

دنیا بھر سے سے مزید