کراچی(نیوزڈیسک)سری لنکا کے سابق صدر وکرما سنگھے کی غبن کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔سری لنکا کی ایک عدالت نے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے کی ضمانت منظور کر لی ہے جنھیں گزشتہ ہفتے ان الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا کہ انھوں نے عہدے پر رہتے ہوئے ریاستی فنڈز کا غلط استعمال کیا۔76 سالہ وکرماسنگھے نے منگل کے روز ایک سرکاری اسپتال سے زوم کے ذریعے عدالت کی سماعت میں شمولیت اختیار کی جہاں انہیں خرابی صحت کے باعث داخل کرایا گیا تھا۔