• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملے کا جواب نہ آنے کا بھارتی تاثر غیرذمہ دارانہ تھا، سابق ایئرچیف

اسلام آباد(صالح ظافر)سابق چیف آف ایئر اسٹاف (CAS) ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ دنیا میں امن کی جستجو اور بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تنازع کو ہوا دینے کی پالیسی کے درمیان ایک خطرناک خلیج موجود ہے۔ کسی کا یہ سوچنا کہ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی اور جارحیت پر جواب نہیں دے گا، بنیادی طور پر غلط ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) کے تحت منعقدہ تھارٹ لیڈرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ "معرکۂ حق" اور آپریشن "بنیان المرصوص" کثیرالجہتی جنگی حکمتِ عملی کی نمائندگی کرتے ہیں، جہاں پاکستان نے تخلیقی انداز میں فضائی طاقت، درست نشانہ بازی (precision strikes) اور سائبر ڈسرپشن کو یکجا استعمال کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کا یہ تاثر — کہ پاکستان جواب نہیں دے گا — ایک غیر ذمہ دارانہ سوچ تھی، جسے پاکستان کے بھرپور فوجی اور قومی ردعمل نے یکسر ختم کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید