آسٹن (رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ ) امریکی ریاست ٹیکساس میں ریپبلکن جماعت کی امیدوار ویلینٹینا گومیز نے قرآن پاک کی توہین کی ناپاک جسارت کی ہے ۔ انہوں نے امریکی کانگریس کی نشست کے لیے انتخابی مہم کے دوران قرآن پاک کی توہین کی جسارت کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے ۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد امریکا بھر میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے جبکہ اس اقدام کی شدید مذمت بھی کی جارہی ہے ۔ گومیز، جو ٹیکساس کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ 31 سے امیدوار ہیں، اور یہ حلقہ جہاں سے وہ اسٹیٹ اسمبلی کا انتخاب لڑینگیں یہ ضلع آسٹن (Austin) کے شمالی مضافات سے شروع ہو کر سینٹرل ٹیکساس تک پھیلا ہوا حلقہ ہے۔