اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) بھارت کی طرف سے خونخوار ریلوں کی شکل میں پاکستانی دریاؤں اور علاقوں میں داخل ہورہے پانی کو باضابطہ طور پر ’’آبی جارحیت‘‘ کا درجہ دیدیا گیا ہے اس کا اظہار بدھ کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، این ڈی ایم اے کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کی مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا گیا ہے اس بھارتی جارحیت کے بارے میں خدشات اس سال مئی میں پاکستان کی طرف سے ظاہر کردیئے گئے تھے جب بھارت نے عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر سندھ طاس کے آبی معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے چند ہی دنوں بعد اس نے پاکستان پر حملہ کردیا جس کا پاکستان نے دندان شکن جواب دیکر اس کی جارحیت کو مٹی میں ملادیا تھا۔