• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب: پنجاب کے نجی اسپتالوں کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی الرٹ جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب میں سیلاب کی صورتِ حال کے پیشِ نظر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں کے لیے ہیلتھ ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مراسلے کے مطابق سیلاب متاثرین کے علاج، معالجے اور طبی سہولتوں کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مراسلے میں نجی اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کل بستروں کی گنجائش کا 35 فیصد سیلاب متاثرین کے لیے مختص کیا جائے۔

پی ایچ سی سی کے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی وارڈز، آئی سی یوز اور ایچ ڈی یوز کو مکمل فعال رکھیں۔

مراسلے میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ضروری ادویات، ویکسینز، میڈیکل ڈیوائسز اور بجلی کے متبادل انتظامات یقینی بنائیں۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مراسلے میں یہ بھی کہا ے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر نجی اسپتالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

صحت سے مزید