• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید اللہ مری قتل کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں، ترجمان مریستان

کوئٹہ (پ ر) مریستان کے مرکزی ترجمان میر فاروق مری نے کہا ہے کہ پولیس کا بنیادی فرض عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے لیکن فورس میں موجود چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے پورا محکمہ بدنام ہورہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے ایس ایچ او سریاب کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں نوجوان سعید اللہ مری کو قتل کیا گیا لیکن ایس ایچ او سریاب کی ناقص کارکردگی اور غیر سنجیدگی کے باعث یہ کیس "سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ" منتقل کرنا پڑا۔ انہوں نے ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایا اور ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ سے پرزور اپیل کی کہ اس کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔
کوئٹہ سے مزید