تسلسل سے کسی برسات میں آہ
نہیں دیکھی کبھی اتنی تباہی
کریں کس سے سوال آفت زدہ لوگ
کہ باقی ہے ابھی کتنی تباہی
اسرائیلی فوج نے حوثی اکثریتی جماعت انصار اللّٰہ کے متعدد رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
درشن ڈیوڑھی، مرکزی چیک پوائنٹ اور استقبالیہ کیبن روم پانی سے کلیئر کردیا گیا
مذاکرات کی بحالی کا انحصار اس بات پر ہے کہ فریقین سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے کامیابی کے امکانات کو نقصان پہنچے: ایرانی وزیر خارجہ
خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 5 ہزار 436 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ اخراج بھی 3 لاکھ 5 ہزار 436 کیوسک ہے۔
حافظ آباد کے قریب بھی دیہی علاقوں میں سیلابی پانی نے آبادی کو گھیر لیا، کمالیہ میں بھی سیلاب سے متاثرین بے یار و مدد گار حکومتی امداد کے منتظر ہیں.
احتجاج کے باعث ٹھٹہ جانے اور آنے والے دونوں ٹریک بند ہیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ایک زخمی ہرن سیالکوٹ وائلڈ بریڈنگ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
امریکی ریاست مشی گن کے ایک گھر کے سوئمنگ پول میں گرنے والے ہرن کو بچا لیا گیا۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ غزہ میں اسرائیلی مظالم رُکوانے کے لیے سرگرم ہیں انہوں نے اس سلسلے میں آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی ہے۔
شلپا کے سسرال والوں کی جانب سے اس کی رنگت کا بھی مذاق اڑایا جاتا تھا، اس کی ساس اکثر بہو سے کہتی تھی کہ تم سانولی ہو اور میرے بیٹے کیلئے موزوں نہیں ہو، اسے چھوڑ دو ہم اس کیلئے بہتر دلہن ڈھونڈ لیں گے۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ سعودی عرب 2026ء کے کوالیفائرز کے لیے قومی انڈر 23 ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون کے آٹھویں اسپیل میں اب تک 17 افراد جاں بحق اور 1652 مویشی ڈوب چکے ہیں۔ پاکستان میں یہ تباہی بھارت میں شدید بارشوں کے باعث ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ سربراہ نے ایک بار پھر غزہ میں مستقل جنگ بندی، بلا روک ٹوک امداد کی رسائی اور یرغمالیوں کی رہائی کی اپیل کردی۔
کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوئے۔
کراچی کے تھانے درخشاں کی انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ملزم ہلاک ہو گیا۔
دریائے راوی میں سائفن اور شاہدرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح مزید بلند ہورہی ہے۔