ضلع منڈی بہاء الدین کا زیادہ تر علاقہ پانی میں گھر گیا، چھتوں پر پناہ لیے لوگ حکومتی امداد کے منتظر ہیں، کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔
حافظ آباد کے قریب بھی دیہی علاقوں میں سیلابی پانی نے آبادی کو گھیر لیا، کمالیہ میں بھی سیلاب سے متاثرین بے یار و مدد گار حکومتی امداد کے منتظر ہیں، اپنی خوراک کے ساتھ اپنے مویشیوں کے لیے بھی خوراک کے طلب گار ہیں۔
دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ تیز سے تیز تر ہو رہا ہے، شکر گڑھ میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا، متاثرین کا سامان بھی برباد ہوگیا، سیلابی ریلے نے رابطہ سڑک بھی تباہ کردی۔
وزیر آباد کے قریب نالہ پلکھو اوور فلو ہونے سے پانی دیہی علاقوں میں داخل ہوگیا، متعدد مویشی بھی ڈوب گئے۔