اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کے حالیہ نئے سلسلے کے آغاز پر سیلاب کی موجودہ صورت حال مزید دشوار ہوسکتی ہے، ہمیں ہر طرح کے حالات کے لئے تیار رہنا ہوگا، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نشانے پر ہے، ہمیں مستقبل کا ہر منصوبہ ماحولیاتی صورت حال کو سامنے رکھ کر بنانا ہوگا۔