• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسلو ڈنمارک میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال کرائیں گے، چوہدری جعفر اقبال

سماجی رہنما چوہدری رفاقت علی نے پاکستان سے مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر چوہدری جعفر اقبال کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

عشائیے میں سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی جو ناروے کے اندر اپنا کردار ادا کرتے ہیں، وہ آپ پیچھے پاکستان میں بسنے والوں تک پہنچاتے ہیں اور پاکستان کے حالات اپنے بھائیوں تک پہنچاتے ہیں۔

سابقہ وزیر نے مزید کہا کہ میں بطور اوورسیز میرے والد 70 19 میں ناروے تشریف لائے اور میں سمجھتا ہوں کہ ایک اوورسیز پاکستانی محنت اور مزدوری کر کے اپنا رزق کماتا ہے اور اپنے پاکستان سے محبت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ہمارے اثاثے ہیں نہ ہم سے کوئی پاکستان چھین سکتا ہے اور نہ ہی ہمارا محنت کرنے کا ہنر ہم سے چھین سکتا ہے۔

چوہدری جعفر اقبال نے یہ بھی کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال کے اندر وزیراعظم شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق نے اور ابھی موجودہ دور میں ہم نے پی آئی اے کا یورپ میں فلائٹ آپریشن جو بند تھا اس کو ختم کرایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سرور خان کی وجہ سے یہ فلائٹ آپریشن بند ہوا، یہ سب ایک پروپیگنڈا تھا اور جھوٹ تھا، ہماری کوششوں کی وجہ سے یورپ کے کئی ملکوں میں پی آئی اے کی سروسز شروع ہو گئی ہیں اور انشاءاللّٰہ ناروے سے بھی جس طرح پہلے اوسلوڈ نمارک کا فلائٹ آپریشن تھا اسی طرح ہم بحال کرائیں گے، پی آئی اے برطانیہ اور پیرس سے بحال ہو گئی ہے اور بہت جلد جرمنی اور فرینکفرٹ سےفلائٹ آپریشن شروع کر دے گی۔

چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ اوسلو کے اوورسیز کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو خود اپروچ کروں گا، انہیں یاد دہانی کراؤں گا، انہیں کہوں گا کہ اوسلو کو پہلے نمبر پر رکھیں، آئندہ جو بھی فلائٹ شروع کریں۔

تقریب میں الخدمت یورپ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حامد علی فاروق اور امام اسلامی کلچرل سینٹر سلیم اللّٰہ علوی نے بھی خطاب کیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید