• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے 3 دہائی پرانے بھارت امریکا رومانس کو ختم کردیا

واشنگٹن (اے ایف پی) ٹرمپ نے 3دہائی پرانے بھارت امریکا رومانس کو ختم کردیا، بھارت کبھی امریکی پالیسی سازوں کو اس طرح متحد کرتا تھا جیسے بہت کم موضوعات کرتے ہیں۔ تقریباً تین دہائیوں تک دونوں جماعتوں کے امریکی صدور نے نئی دہلی کو ابھرتے ہوئے اتحادی کے طور پر دیکھا اور بڑے مقاصد کی خاطر اختلافات کو نظرانداز کرتے رہے۔ لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تجارتی یلغار سے اچانک اس روش کو بدل دیا ہے۔ماہرین کے مطابق مودی کا دورہ چین کیلیے امریکا بھارت تعلقات میں دراڑ ڈالنے کا موقع ہے، بھارتی نژاد امریکی اسکالر تنوی مدن کا کہنا ہے کہ ہمیں احساس دلایا گیا کہ امریکا سے تعلقات ہماری کمزوری بھی بن سکتے ہیں، جبکہ ایک اور بھارتی اسکالر کرتی اپادھیائے کاکہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں بھارت امریکا تعلقا ت اس حدتک آگے بڑھ چکے ہیں کہ یہ معمولی تلخی سے نہیں ٹوٹیں گے۔

اہم خبریں سے مزید