اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے احکامات پر موسمیاتی تبدیلی اور مون سون سے ہونے والے اثرات سے بروقت نمٹنے کیلئے ایک مؤثر پالیسی مرتب کرنے پر کام جاری ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں سے شیئر کیا جائے گا تاکہ اس بنیاد پر ایک مشترکہ لائحہ عمل بنایا جا سکے۔ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی وزیرِ اعظم نےایک اعلی سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔