کراچی (نیوز ڈیسک) ِ غزہ میں شہادتیں 63 ہزار سےمتجاوز، قحط اور تباہی رکنے کا نام نہیں لے رہی 24گھنٹوں میں صہیونی حملوں میں59فلسطینی شہید 224زخمی ہوگئے،بھوک سےمزید 5افراد نے دم توڑ دیا۔ ترکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی پالیسیوں نے پورے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا۔ انہوں نےجارح ریاست سے تمام تجارتی تعلقات ختم کرنیکا اعلان کیا۔ جبکہ غزہ سٹی کیتھولک چرچ نےاس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اپنی جگہ پر ڈٹے رہیں گے۔ دوسری جانب دنیا بھر سے فلسطینیوں کے حامی کارکنوں کی گلوبل صمود فلوٹیلا تیارہے ،یہ بیڑا اتوار کو اسپین سے روانہ ہوگا، اس میں 44ممالک کے سینکڑوں افراد شریک ہیں۔ 7 اکتوبر2023سے جاری اسرائیلی جنگ میں اب تک 63,025فلسطینی شہید اور 159,490زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 59فلسطینی شہید اور224زخمی ہوئے، جن میں کئی امداد کے متلاشی بھی شامل ہیں۔