• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامر، شاہراہ قراقرم پر جی بی اسکاؤٹس کی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

مانسہرہ (نمائندہ جنگ) دیا مر میں چلاس شاہراہِ قراقرم ہڈور کے سامنے جی بی سکاؤٹس 112 ونگ کی جوائنٹ سی پی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر ریجنل ہیڈکوارٹر زہسپتال چلاس منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ نائب صوبیدار خوشداد اور حوالدار اشرف شہید، لا نس نائیک ساجد ، غذر زخمی ،سکیورٹی فورسز کا علاقے کا گھیراؤ، سرچ آپریشن شروع،ڈپٹی کمشنر دیامر عطاء الرحمٰن کاکڑ کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے اہلکار نائب صوبیدار خوشداد (سکنہ نگر) اور حولدار اشرف (سکنہ شگر) ہیں جبکہ لائنس نائیک ساجد (سکنہ گوپس، غذر) زخمی ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید