اسلام آباد(محمد صالح ظافر) "سردار جی تہا ڈا کیہ حال ایہہ ""اسی چاہندے آں کہ تسی سدا اینج ای ہسدے وسدے رہوو""تہانوں مل کے مینوں بڑی خوشی ہوئی ایہہ "بری افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سیلاب زدہ علاقوں کے دورے میں سکھ رہنماؤں سے بے تکلف پنجابی میں گفتگو سکھ رہنماؤں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گیرو رنگ کا سروپا پیش کیا اور انکے گلے میں حمائل کر دیاگوردوارہ کرتار پور صاحب کے پانی کی لپیٹ میں آنے پر اظہار افسوس، گوردوارے اور اقلیتی عبادت گاہوں کو سرکاری خرچ پر بحال اور درست کرایا جائے گا: بری افواج کے سربراہ کی یقین دہانی پنجاب کے وزیر سردار رامیش سنگھ اروڑا نے سکھ رہنماؤں کا فیلڈ مارشل سے تعارف کرایا جنہوں نے گوردوارہ کرتار پور صا حب کے گرنتھی کو گلے لگا لیاسکھوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائے۔