نیویارک (عظیم ایم میاں) نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کی سرکاری رہائش گاہ ’’گریسی مینشن‘‘ میں پاکستان کے ثقافتی ورثہ اور ملٹی کلچرل نیویارک کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کے اعتراف میں پاکستان ہیریٹیج کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر اور نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل بھی شریک ہوئے۔ گریسی مینشن کی 100؍ سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی ہیریٹیج (ورثہ) کے عنوان سے ہونےو الی اس رنگا رنگ تقریب کے میزبان میئر ایرک ایڈمز نے خطاب کرتے ہوئے نیویارک پولیس کی افسر خواتین سر کو حجاب سے ڈھانپ کر بھی اپنی ڈیوٹی انجام دے سکتی ہیں۔ اسی طرح مرد پولیس افسر بھی داڑھی اور ٹوپی (کوفی) کے ساتھ اپنے سرکاری فرائض انجام دے سکتے ہیں۔ سبز پاکستانی ر نگ کے لباس پہنے ہوئے میئر ایرک ایڈمز نے اسے ملٹی کلچرل نیویارک کے ثقافتی ورثہ کا حصہ قرار دیا۔ میئر ایڈمز نے اپنی تقریر میںنیویارک کی پاکستانی کمیونٹی کے مفید کردار اور ثقافتی و رثہ کی تعریف کرتے ہوئے نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد افسروں اور ان کی تنظیم ’’پاکستانی امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی‘‘ (P.A.L.S) کی خدمات کو سراہا۔