• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے؛ سید وقار الحسن سینئر ممبر فیڈرل لینڈ کمیشن مقرر

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔ اسپیشل سیکریٹری وفاقی وزارتِ قومی صحت سید وقارالحسن کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر ممبر، فیڈرل لینڈ کمیشن مقرر کیا گیا ۔ گریڈ 22 کے افسر سید وقارالحسن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔ دریں اثناء ممبر ایڈمنسٹریشن کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(CDA) طلعت محمود گوندل کو تفویض ممبر سٹیٹ سی ڈی اے کے عہدے کے چارج میں 3 ماہ کی مزید توسیع کی گئی ہے جو کہ 17 اگست 2025 سے شمار ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید