اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 30 افسران کی بی ایس/18 کی 45ویں ایم سی ایم سی کیلئے نامزدگی ،چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے 17 نومبر سے نپا مراکز میں کورس ہوگا،نوٹیفکیشن جاری ،کورس 17 نومبر 2025 سے 23 جنوری 2026 تک نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نپا) کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بی ایس۔18 کے افسران کی نامزدگیاں سینیارٹی کی بنیاد پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجی جائیں گی، اور اس کورس کے لیے نامزدگی کی لازمی شرط ہر افسر کی تازہ ترین سالانہ میڈیکل رپورٹ ہے۔