• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری اسپیکر کو پی ٹی آئی نے کوئی درخواست نہیں دی

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) عمر ایوب خان کی جگہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈ بنانے کیلئے پی ٹی آئی نے اب تک سپیکر قومی اسمبلی کو با ضابطہ درخواست نہیں دی۔ اسلام آباد میں پارلیمانی ذرائع کا کہناہے کہ نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے اپوزیشن کی جانب سے سپیکر کو کوئی درخواست نہیں ملی ،قومی اسمبلی کے مروجہ قواعد آرٹیکل 39 کے تحت اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا فیصلہ سپیکر کریں گے ، سپیکر قومی اسمبلی کے آمدہ اجلاس میں اپوزیشن اراکین کو ایڈوائس جاری کریں گے کہ نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے اپنے دستخطوں سے باقاعدہ درخواست دائر کریں ۔
اہم خبریں سے مزید