• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی کے نئے دور کا آغاز: او جی ڈی سی ایل نے نیا لوگو متعارف کرا دیا

اسلام آباد(خالدمصطفیٰ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL)، جو پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی ہے، نے جمعہ کے روز اپنا نیا لوگو لانچ کر دیا: "OGDC — the energy"۔ یہ نئی بصری شناخت کمپنی کی 65 سالہ شاندار میراث اور "توانائی کے نئے دور کے آغاز" کی عکاسی کرتی ہے۔پریس نوٹ کے مطابق، نیا لوگو کمپنی کے اقدار اور وژن کے ساتھ اس کے تجدید شدہ عزم کی علامت ہے کیونکہ یہ ترقی، جدت اور ذمہ داری کے ایک نئے دور کو اپنانے جا رہی ہے تاکہ پاکستان کے توانائی کے مستقبل کو شکل دینے میں زیادہ اہم کردار ادا کر سکے۔گزشتہ 65 برسوں سے کمپنی پاکستان کے توانائی شعبے کی رہنما رہی ہے، قومی توانائی تحفظ کو یقینی بنایا اور ملکی وسائل کے ذریعے ترقی کو آگے بڑھایا۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ کمپنی ایک معتبر قائد کے طور پر ابھری ہے جس نے مسلسل اپنے دائرہ کار کو وسیع کیا، صلاحیتوں کو مضبوط کیا اور نئے سنگِ میل قائم کیے۔کمپنی نے اس عزم کو دہرا دیا ہے کہ وہ اس سفر کو نئی جدت، اعتماد اور ذمہ داری کی روح کے ساتھ جاری رکھے گی۔
اہم خبریں سے مزید