• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالیاتی جرائم تدارک کیلئے ایف آئی اے اور بینکوں کے روابط مزید مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد (ایو ب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) مالیاتی جرائم کے تدارک ۜکے لیے ایف آئی اے اور بینکوں کے روابط مزید مضبوط بنانے کا عزم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی قومی اور پرائیویٹ کمرشل بینکوں کے اعلی عہدیداران سے اہم ملاقا ت کی ، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی ضیاء کی زیر صدارت پاکستان کے قومی اور پرائیویٹ کمرشل بینکوں کی کمپلائنس ڈویژن کے سربراہان سے ایف آئی اے لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں تمام بڑے قومی و کمرشل بینکوں کے کمپلائنس ڈویژن کے سربراہان نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید