• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کو ماہانہ ٹیکس وصولی کے ہدف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایف بی آر کو ماہانہ ٹیکس وصولی کے ہدف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا، اگست 2025کیلئے مقرر کردہ 0.951 ٹریلین روپے کے ہدف کے مقابلے 0.88 ٹریلین روپے جمع ہوسکے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو موجودہ مہینے (اگست 2025) کے لیے اپنے ماہانہ ٹیکس وصولی کے ہدف کو حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کی بنیادی وجہ تباہ کن سیلاب اور توانائی کے استعمال میں کمی ہے۔ ایف بی آر نے اگست 2025 کے مہینے کے لیے مقرر کردہ 0.951 ٹریلین روپے کے ہدف کے مقابلے میں اب تک 0.88 ٹریلین روپے جمع کیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید