• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور فلوریٹیج سوگیٹسو اسٹڈی گروپ کی چیئرپرسن کے لئے جاپانی وزیر خارجہ کے تعریفی ایوارڈز کا اعلان

اسلام آباد (صالح ظافر) جاپانی وزیر خارجہ کے تعریفی ایوارڈز 2025کا اعلان کردیا گیا۔ جاپانی سفارتخانے نے پاکستان اور جاپان کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے ان کی اہم خدمات کے اعتراف میں، لاہور فلوریٹیج سوگیٹسو اسٹڈی گروپ کی چیئرپرسن نیوین سید کو اپنے 2025 کے وزیر خارجہ کے تعریفی ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور فلوریٹیج سوگیٹسو اسٹڈی گروپ، جاپانی طرز کے پھولوں کی ترتیب کا ایک ثقافتی ادارہ ہے۔ سفارت خانے کا کہنا ہے کہ لاہور فلوریٹیج سوگیٹسو اسٹڈی گروپ کی چیئرپرسن، نیوین سید، پاکستان میں اکیبانا پھولوں کی ترتیب کی کلاسز اور نمائشیں منعقد کرکے پاکستانی عوام کو جاپانی ثقافت سے متعارف کرانے کے مواقع فراہم کر رہی ہیں، اور وہ جاپانی ثقافت کو پھیلانے کیلئے بے لوث اور مکمل لگن کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید