ابوظہبی (نیوزڈیسک)دبئی ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے نایاب ہیرے کی چوری اور اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دی گئی اور پولیس نے پنک ڈائمنڈ آپریشن کے دوران بین الاقوامی چور گروہ کو گرفتارکرلیا ۔اماراتی خبررساں ایجنسی کے مطابق دبئی پولیس نے ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے نایاب ہیرے کی چوری اور اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ’پنک ڈائمنڈ آپریشن‘ کے نام سے کی جانے والی اس کارروائی کے دوران پولیس نے ایک بین الاقوامی چور گروہ کو گرفتار کرلیا جو گزشتہ ایک سال سے اس قیمتی پنک ڈائمنڈ کو چوری کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔