• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات اللّٰہ یوسفزئی نے پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کرلی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) مالاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی کے اسکالر حیات اللہ یوسفزئی نے مقالے کا کامیابی کے ساتھ دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کرلی۔دفاعی تقریب کی صدارت ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرب ناز نے کی۔ امتحانی کمیٹی میں ممتاز ماہرین تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال شعبہ انتھروپالوجی فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی اور ڈاکٹر بشریٰ حسن جان شعبہ سوشیالوجی، زرعی یونیورسٹی پشاور شامل تھیں۔ واضح رہے کہ حیات اللہ یوسفزئی مالاکنڈ یونیورسٹی میں بطور رجسٹرار خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامیہ نے ڈاکٹر حیات اللہ یوسفزئی اور ان کے ریسرچ سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر عرب ناز کومبارکباد دی ہے۔
پشاور سے مزید