• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21اضلاع میں زعفران کی کاشت متعارف کرائی جائے گی ، سجادبارکوال

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی اورچھوٹے کسانوں کی خوشحالی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے صوبے کے21 اضلاع میں 50 کروڑ روپے سے شروع کئے گئے تین سالہ منصوبے کے تحت چھوٹے کسانوں کی خوشحالی کے لئے زعفران کی کاشت متعارف کرائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے محکمہ زراعت تحقیق کے زیر اہتمام زعفران کی کاشت کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر ریسرچ پشاورمیں منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیشن میں پارلیمانی سیکرٹری محکمہ زراعت نعیم خان،ایم پی اے جوہر خان، تحصیل کرک کے چیئرمین عظمت خٹک، ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ ڈاکٹر عبدالرؤف اور ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع مراد علی، ڈائریکٹر پلاننگ ریسرچ طاہر سجاد اور صوبہ بھر کے محکمہ زراعت کے ضلعی افسران اور ماہرین نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید