پشاور(خصوصی نامہ نگار)سجاد مہمند کو خیبر پختونخوابیڈمنٹن ایسوسی ایشن کا بلامقابلہ چیئرمین، بلال خان صدراور میاں صداقت شاہ کو آئندہ چارسال کیلئے سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں ہونیوالے انتخابات میں صوبےکے26 اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی، انتخابی اجلاس کی صدارت پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن الیکشن کمیٹی کے صدرراجہ اظہرمحمود نے کی، سیکرٹری اعجاز احمدرانا اور دیگر ممبران بھی موجود تھے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے پرویز بٹ،مجاہد، خیبرپختونخوا ولمپک ایسوسی ایشن کے الیاس آفریدی ، ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے ندیم خان اور عامر اقبال نے بطور مبصرین اجلاس میں شرکت کی۔ الیکشن کیلئے ایک گروپ قبل ازوقت نا اہل ہوچکا تھا لہٰذا بلال خان گروپ کے تمام امیدواربلامقابلہ فاتح قراردیئے گئے۔