• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ جنگلات ٹیم کی شبقدر ناگمان روڈ پر کارروائی

پشاور(جنگ نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جنگلات، ماحولیات، جنگلی حیات و موسمیاتی تبدیلی پیر مصور خان کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں لکڑیوں کی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر پشاور شکیل خان کی قیادت میں محکمہ جنگلات کی ٹیم نے شبقدر ناگمان روڈ بمقام ماموں خٹکی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈمپر گاڑی کے ذریعے دیار لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ گاڑی میں پتھروں کے نیچے چھپائے گئے 540 مکعب فٹ دیار لکڑی (135عدد دیار سلیپر) برآمد کیے گئے۔محکمہ جنگلات کی ٹیم نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، جبکہ ملزمان سے ایک کار بھی قبضے میں لے لی گئی۔
پشاور سے مزید