پشاور (لیڈی رپورٹر)تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے صدر ملک مہر الٰہی کی ہدایت پر سیلاب زدگان کی امداد کے لئے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقدہ کرکٹ میچ کے ٹکٹ محنت کشوں اور نوجوانوں میں مفت تقسیم کئے ، ترجمان تنظیم تاجران خیبرپختونخوا شہزاد احمد صدیقی کے مطابق پشاور میں منعقد ہونے والے میچ کے 300 ٹکٹ تنظیم تاجران کی جانب انہوں نے اور پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی طرف سے ملک ظہور اعوان نے 100ٹکٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بابر تنولی سے وصول کئے، یہ تمام ٹکٹ بازاروں میں مختلف شعبہ جات کی دوکانوں پر کام کرنے والے محنت کشوں میں مفت تقسیم کئے گئے تاکہ وہ بھی اس تفریحی موقع سے فائدہ اٹھا سکیں، شہزاد احمد صدیقی نے بتایا کہ ان نوجوانوں کو ایک روز کی چھٹی کی اجازت بھی دلوائی گئی۔