• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرہ علاقوں میں نادرا وین بھجوائی جائیں تاکہ وہ امداد سے مستفید ہو سکیں

پشاور (لیڈی رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر عون علی سید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نادرا موبائل وینز فوری طور پر بھیجی جائیں اور لوگوں کے شناختی کارڈ جلد سے جلد بنائے جائیں تاکہ حکومت کی جانب سے انہیں دی گئی امداد مل سکے اور متاثرین بھی حکومتی ریلیف سے مستفید ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب سے متاثرہ بونیر کے علاقوں پیر بابا اور بیشنوئی کے دورے کے دوران کیا۔ ان کے ہمراہ بزنس کمیونٹی اور لوئر دیر چیمبر کے گروپ لیڈرو سابق صدر نور عالم خان، سابق سینئر نائب صدر خالد اقبال، مالاکنڈ چیمبر کے صدر انعام جان، ہری پور چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ملک محمد نذیر، ایگزیکٹو باڈی ممبران ملک عمیر خالد، ضیاء الرحمن خان، ملک عبید قیوم، خاور تنویر بھی موجود تھے۔ نائب صدر نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم ان علاقوں میں متاثر ہونے والے کاروباری برادری کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان کے کاروبار بحال ہو سکیں۔
پشاور سے مزید