• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ اسل کے تمام مقدمات سے متعلق تفصیلات طلب

پشاور(نیوز رپورٹر) پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے انسداددہشتگردی کی عدالتوں سمیت تمام ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے 2020سے لیکر 2025تک اب تک تمام مقدمات سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہے جس میں ملزمان کی سزائیں،بریت اور ضمانتوں پر رہائی کے ساتھ ساتھ زیرالتواء اورنمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔اس ضمن میں پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے تمام پبلک پراسیکیوٹرز کو ایک پروفارما ارسال کیا ہے جس کے مطابق انسداد دہشتگردی سمیت دیگر ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں مقدمات کی نوعیت سے متعلق تفصیلات فراہم کریں گے کہ اب تک ان کے متعلقہ اضلاع میں کتنے ٹرائلز ہوئے ہیں۔ اس طرح ان سے ملزموں کی بریت، ضمانتوں پر رہائی کے ساتھ یہ تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں کہ اب تک کتنے ملزموں کو مختلف کیسز میں سزائیں سنائی گئی ہیں۔ صوبے کے تمام پراسیکیوٹرز اور عدالتوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام عدالتوں میں دائرکیسز ، فیصلے اور زیر التواءمقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کریںجبکہ جن مقدمات میں ملزمان بری ہوئے ہیں ان کی وجوہات بھی فراہم کریں کہ کس بنیاد پر وہ مقدمات سے بری ہوئے ہیں۔
پشاور سے مزید