• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیرانی لورالائی شاہراہ پر چوری کی وارداتیں معمول بن گئیں، نور محمد شاہوانی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صوبائی صدر حاجی نور محمد شاہوانی کے زیر صدارت ہوا جس میں ضلع ژوب ڈویژن کے عہدیداروں اور تاجران نے شرکت کی جس میں کوئٹہ سے شیرانی لورالائی شاہراہ پر آئے روز چوری کی وارداتیں ہو رہی ہے اور لوڈ ٹرکوں کو اغوا کیا جا رہا ہے اب تو یہ روز کا معمول بن چکا ہے ان تمام روٹس پر کسی قسم کی سیکورٹی نہیں ہے۔ 29 اور 30 اگست کے درمیانی شب بمقام زرغون چڑھائی خانوزئی کے قریب رات دو بجے چاول سے لوڈ ٹرک کو مال سمیت اغوا کر کے اور ڈرائیوروں کو باندھ کرنا معلوم مقام پر لے گئے اور ٹرک سے چاول خالی کر کے ٹرک کو سید حمید کراس ضلع پشین کہ حدود میں چھوڑ دیا گیا اجلاس میں اس واقعے کی بھرپور مذمت کی گئی اور حکومت دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ گم شدہ مال کو پوری طور پر برامد کیا جائے اور ائندہ کے لیے ان دونوں شاہراہوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اگر ان شاہ راہوں پر تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ہم انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید