• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس: مودی اور پیوٹن کی سائیڈلائن ملاقات ہوئی

کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا
کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا 

چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس جاری ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم مودی اور روسی صدر پیوٹن کی وفود کی سطح پر سائیڈ لائن ملاقات ہوئی ہے۔

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اور روسی صدر پیوٹن نے سائڈ لائن ملاقات کے مقام تک جانے کے لیے ایک ہی گاڑی میں سفر کیا، مودی نے سوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئر کی۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے بھارت اور روس مشکل ترین حالات میں ایک ساتھ آگے بڑھے ہیں، بھارت اور روس کا قریبی تعاون ناصرف دونوں ممالک بلکہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے بھی اہم ہے۔

نریندر مودی نے یوکرین جنگ سے متعلق کہا کہ ہم پُر امید ہیں کہ دونوں فریق جنگ کو جَلد ختم کرنے کے لیے تعمیری طور پر آگے بڑھیں گے۔

دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اور بھارت بین الاقوامی سطح پر قریبی تعاون کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید