• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا فلسطینی حکام کے بعد عام شہریوں کو بھی ویزا دینے سے انکار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ کے حامل تمام افراد کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے فلسطینی رہنماؤ کی ویزا منسوخی کے بعد اب تقریباً تمام فلسطینی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ویزا پالیسی مزید سخت کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی ویزا پالیسی کے تحت ٹرمپ انتظامیہ نے سفارت کاروں کو ہدایت کی کہ فلسطینی پاسپورٹ کے حامل افراد کی ویزا منظوری روک دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ویزا منسوخی کا مقصد فلسطینیوں کو علاج کے لیے امریکا آنے، پڑھنے اور کاروباری سفر سے روکنا ہے۔

اس سے قبل اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے آگاہ کیا تھا کہ وہ وزیٹر ویزا کے خواہش مند فلسطینیوں کے ویزا روکنے پر غور و فکر کر رہے ہیں۔ اس اقدام کی فلسطینی حامی گروہوں نے مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کو محکمہ خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ امریکا نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی اسمبلی کے اجلاس سے قبل فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) اور فلسطینی اتھارٹی (PA) کے ارکان کے ویزوں کو مسترد اور منسوخ کرنا شروع کر دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید