• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں 7 ستمبر کو ایمرجنسی الرٹس سسٹم کا قومی ٹیسٹ ہوگا

برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ایمرجنسی الرٹس سسٹم کا ایک قومی ٹیسٹ اتوار 7 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے کیا جائے گا۔

اس دوران تمام موزوں موبائل فونز اور ٹیبلٹس پر ایک الارم موصول ہوگا، جس کے ساتھ تیز آواز اور وائبریشن ہوگی، صارفین کو اس پر کوئی عملی کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایمرجنسی الرٹس سسٹم عوام کو اس وقت خبردار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جب کسی علاقے میں جان لیوا خطرہ موجود ہو، جن میں شدید موسم یا دیگر ہنگامی حالات شامل ہیں۔

حکام کے مطابق اس سسٹم کے باقاعدہ ٹیسٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں کہ کسی حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں یہ نظام درست طور پر کام کرے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید