• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز: پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر کے وفد کی سفیر رحیم حیات قریشی سے ملاقات

یورپین دارالحکومت برسلز میں قائم پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے گزشتہ روز یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی سے تعارفی ملاقات کی۔

سفیرِ پاکستان نے مشن آمد پر وفد کا انتہائی کشادہ دلی سے استقبال کیا۔

اپنی ابتدائی گفتگو میں سفیرِ پاکستان نے وفد کے ارکان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈائس پورہ کی اپنے مادر وطن سے محبت اور ان کی اپنی اپنی فیلڈ میں کامیابیوں کو تسلیم کیا۔

اس ملاقات میں بات چیت کا مرکز یہاں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے تنظیم کو بنانے کے مقاصد، چیمبر کی مستقبل کی سمت، اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے کے مواقع اور پاکستان اور بینیلکس خطے کی کاروباری برادریوں کو مزید مدد فراہم کرنے کے طریقوں پر غور و فکر تھا۔

ملاقات میں سرپرست پی اے بی او سی سی آئی شیخ طاہر، چیئرمین حافظ اُنیب راشد، صدر رانا جاوید کوثر، جنرل سیکریٹری فخر ندیم عباس، پاک ورلڈ پاکستان کے سی ای او محمد صدیق، ڈاکٹر عثمان، ماسٹر فوڈز سے سید رؤف الحسن، ورلڈ ہول سیل مارکیٹ کے مقامی نمائندے اور ایڈمنسٹریٹرز کمیٹی کے رکن کونسلر ناصر چوہدری شامل تھے۔

واضح رہے کہ پی اے بی او سی سی آئی مضبوط شراکت داری کی تعمیر اور ایسے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہے جو پائیدار ترقی اور باہمی خوش حالی میں معاون ہوں۔

اس موقع پر سفیرِ پاکستان کی معاونت کے لیے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی رانا بلال خان اور پریس قونصلر صغیر وٹو بھی موجود تھے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید