• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی مہاجرین برطانوی قوانین کا مذا ق اڑاتے ہیں، برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود

برطانوی سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود(فائل فوٹو)۔
برطانوی سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود(فائل فوٹو)۔

برطانوی سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود نے تارکین وطن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی مہاجرین برطانوی قوانین کا مذاق اڑاتے ہیں۔

انھوں نے کہا یہ اپنی ملک بدری کیخلاف اکثر جدید غلامی کا شکار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں حکومت کی ’’ون ان، ون آﺅٹ‘‘ پالیسی کے خلاف قانونی چیلنجز کھڑا کر کے قوانین کا استحصال کیا جاتا ہے جو قابل مذمت عمل ہے۔

اس سے قبل شیڈو ہوم سیکریٹری کرس فلپ کی طر ف سے شبانہ محمود کو متنبہ کیا گیا تھا کہ فرانس کیساتھ واپسی کے معاہدے کو آخری لمحات میں قانونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جولائی میں نئی پالیسی کے اعلان کے بعد سے بار بار خبردار کیا جاتا رہا ہے کہ انسانی حقوق اور جدید غلامی کے دعووں جیسے معاملات غیر قانونی مہاجرین کی طر ف سے اٹھائے جا سکتے ہیں۔

تاہم سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ ہر قدم پر ایسے حربوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے، ہجرت کرنے والے اچانک یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے دعوے کی برطرفی کے بعد ایک جدید غلام کے طور پر خود کو پیش کریں جو کہ ہمارے قوانین اور سخاوت کا مذاق اڑانے کے مترادف عمل ہے، ان کا کہنا تھا کہ عوامی مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید