• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارع فیصل کے قریب نجی اسکول کی آٹھویں منزل سے گر کر نوجوان جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل کے قریب نجی اسکول کے ہیڈ آفس کی آٹھویں منزل سے پراسرار طور پر گر کر 25 سالہ عثمان علی انصاری ولد تصورحسین جاں بحق ہو گیا،ہیڈ محرر تھانہ بریگیڈ عرفان گجر نے بتایا کہ متوفی اسکول کے ہیڈ آفس میں اسسٹنٹ مینیجر کے طور پر کام کرتا اور نارتھ ناظم آباد کا رہائشی تھا ، متوفی کے گھر والوں کا دعویٰ ہے کہ اسے دھکا دے کر قتل کیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے، دوسری جانب متوفی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیر کی صبح 7 بجکر 31 منٹ پر ایک پوسٹ بھی کی ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ میں گذشتہ کئی ماہ سے مینٹل ٹراما کا شکار ہوں میں محسوس کرتا ہوں کہ میرے قریب جتنے بھی لوگ ہیں میرے خلاف ہیں،میں کسی پر بھروسہ کرنے سے قاصر ہوں جس نے میرے کیریئر کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کو بھی متاثر کیا، متوفی کے لواحقین کے مطابق وہ تدفین کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کروائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید