• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین انرجی ماحولیاتی تبدیلی روکنے میں مثبت کردار ادا کررہی ہے، ناصر شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی ، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شا ہ نے پیر کو مقامی ہوٹل میں قابل تجدید توانائی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہا ہے کہ کانفرنس میں موجود ماہرین اور شرکا کی جانب سے جو بھی سفارشات اور تجاویز ہونگی سندھ حکومت اس پر ضرور عملدر آمد کرے گی، ماحول دوست گرین انرجی ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے میں مثبت کردار ادا کررہی ہے، گرین انرجی پر سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بھی کام کرہی ہے، جو بھی سرمایہ کار آئیں گے انکو مکمل سپورٹ کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، منی گرڈ اور مائیکرو گرڈ پر بھی کام کیا جارہا ہے۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی نفیسہ شاہ، مشتاق احمد سومرو سیکریٹری توانائیاور دیگر کانفرنس میں شریک تھے-

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید