کراچی( اسٹاف رپورٹر ) رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب مبینہ طور پر ٹرک نے رکشا کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور 45 سالہ وسیم ولد محمد خان جاں بحق ہوگیا،متوفی قائد آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے،حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہو گیا ،کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 4کے قریب ٹرین کی زد میں کر 60سالہ مختیار ولد عبدالعلیم جاں بحق ہوگیا، اورنگی ٹاؤن ڈبہ موڑ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے 25 برس کا شخص شدید زخمی ہو گیا، ماڑی پور روڈ پاور ہاؤس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 نوجوان زخمی ہوگئے ، ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 53 سالہ رمضان کے نام سے کی گئی ، زخمیوں میں 20سالہ سعید اور 19 سالہ زین شامل ہیں ، متوفی راہگیر اور لیاری کا رہائشی تھا، حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیش آیا ۔