کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 6 صبا ایونیو میں خاتون سے بدسلوکی اور تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے نوٹس لیتے ہوئے درخشاں تھانے میں تعینات پولیس اہلکار نعیم کو معطل کردیا،پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی شب خاتون مبینہ طور پر نشہ کی حالت میں ہونے کی وجہ شور شرابا کررہی تھی۔