کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین اسمبلی نے کے ڈی اے کی جانب سے جامعہ کراچی کی زمین پر قبضے کی مبینہ کوشش کو تعلیم دشمن اور غیر قانونی اقدام قرار دیتے اور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے افسران اور پولیس کی موجودگی میں جامعہ کراچی کے گیٹ نمبر ایک کے سامنے واقع اراضی پر قبضے کی کوشش کی گئی، دریں اثناءاے پی ایم ایس او نے جامعہ کراچی سلور جوبلی گیٹ، یونیورسٹی روڈ پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا ، قیادت اے پی ایم ایس او کے سیکٹر آرگنائزر فرحان خان و کمیٹی نے کی۔