کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نوجوانان اہلسنت بکر ا پیڑی کے زیر اہتمام عظیم الشان خاتم النبیین ﷺ میلاد ریلی نکالی گئی جس میں مہمان خصوصی پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ اور کثیر تعداد میں علماء ومشائخ نے شرکت کی،1500ویں جشن ولادت کی نسبت سے مختلف مقامات پر 15پرچم کشائی کی گئیں، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ نے کہا کہ میلاد منانا شرک وبدعت نہیں بلکہ اللہ عزوجل کی وحدانیت کی دلیل ہے،خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان میں توہین کرنیوالوں کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچائیں گے،پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا انشاء اللہ جلد ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ ہوگا،ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے مرسکتے ہیں نبی کریم کی شان میں توہین برداشت نہیں کرینگے،ریلی میں بچوں بوڑھوں جوانوں نے دورود وسالم کی صداؤں میں بھرپور شرکت کی ، اس موقع پر علماء ومشائخ اور مہمانوں نے عہد کیاختم نبوت ﷺ اور ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔