• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکولوں میں ہیڈ ماسٹر کی تقرری کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری اسکولوں میں ہیڈ ماسٹر کی پوسٹ پر تقرری کے لئے چیف سیکریٹری سندھ کو سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیدیا، جونئیر ٹیچرز کی او پی ایس پر ہیڈ ماسٹر کی پوسٹ پر تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے او پی ایس پر عہدوں پر تقرریوں کو غیر قانونی قرار دے رکھا ہے، محکمہ تعلیم نے سینئر اساتذہ کے باوجود جونیئر ٹیچرز کو ہیڈ ماسٹرز کے عہدوں کا چارج دے دیا جو خلاف قانون ہے، محکمے میں ایڈیشنل اور پی ایس اور ایکٹنگ چارج دینے پر عدالت برہم ہوگئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی احکامات کے باوجود اصل امیدوار کے بجائے ایڈیشنل چارج دینا خلاف قانون ہے، اعلی عدالتوں کے احکامات کو یقینی بنایا جائے، عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو جائزہ لینے اور سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے سندھ حکومت کی جواب جمع کرانے کے لئے مہلت کی استدعا مسترد کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید