• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد میں پولیس اہلکار نے مبینہ پھندا لگا کر خود کشی کرلی، گھریلو معاملات کی وجہ سے پریشان تھا،ایس ایچ او

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد نمبر 4 میں واقع مکان سے 32 سالہ بلال ولد احمد صدیقی کی پھندا لگی لاش ملی ،جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 32 سالہ بلال ولد احمد صدیقی کےنام سے کی گئی،ایس ایچ او کامران حیدر کے مطابق متوفی پولیس اہلکار اور ناظم آباد تھانے کے شعبہ انویسٹی گیشن میں آئی ٹی آپریٹر تعینات تھا، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ کہ متوفی اہلکار قرضے اور کچھ گھریلو معاملات کی وجہ سے پریشان تھا، لیکن کسی کو پریشانی کی وجہ اس نے نہیں بتائی، متوفی اہلکار نے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید